اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت ملک چلانے کے بجائے اپوزیشن بھگانے کے چکر میں ہے اور ہمیں پکڑ پہلے لیا گیا اور ثبوت بعد میں ڈھونڈے جا رہے ہیں۔ریلوے خسارہ کیس میں پیشی کے بعد جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے خلاف ثبوت اب ڈھونڈے نہیں بلکہ گھڑے جا رہے ہیں، پاکستان میں روایت ہے کہ ملک بنانے والوں کی اولاد کو جیل جانا پڑا ہے اور اگر آپ پاکستان سے پیار یا جمہوریت کی بات کریں تو آپ کے ساتھ ایسا ہی ہوگا۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو چور چور کہنے کے بجائے اصل ایشوز پر بات کرنا ہوگی۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو خواجہ سعد رفیق کو کمرہ عدالت میں دیکھتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا یہ خواجہ صاحب کو ہم تو نہیں بلاتے یہ کیوں آتے ہیں، ہم نے آڈیٹر جنرل سے جواب مانگا تھا۔جس پر سعد رفیق کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا آڈیٹر جنرل نے لاہور میں جواب جمع کرایا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا اگلے ہفتے جواب آجائے تو کیس سنیں گے۔عدالت نے ریلوے خسارہ کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments