جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں مقامی درگاہ کی بے حرمتی

جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں مقامی درگاہ کی بے حرمتی کا واقع رونما ہوا ہے۔پولیس نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک آستان عالیہ کی توڑ پھوڑ کے ذریعے بے حرمتی کرنے کی پاداش میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔یہ واقعہ پلوامہ کے پوہو نامی گاں میں پیش آیا۔ شر پسند عناصر نے علی الصبح پوہو میں واقع سید لطیف الدین اندرابی کے آستان عالیہ کی کھڑکیوں اور پردوں کی توڑ پھوڑ کی۔ ایک شر پسند کو صبح کی نماز کیلئے جارہے لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کیا گیا۔جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں فورسز نے چھاپوں کے دوران پانچ شہریوں کو گرفتار کرلیا ۔یہ واقعہ شوپیان کے کانجی اولر نامی گاں میں پیش آیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت محسن رشید ولد عبد الرشید، فاروق احمد بٹ ولد محمد ایوب بٹ، شوکت احمد ٹھوکر ولد عبد الخالق ٹھوکر اور آزاد احمد ایتو شامل ہیں ۔ بھارتی فورسز نے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ کلہامہ گائوں میں راشٹریہ رائفلز کی 14ویں بٹالین ، جموں کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے ایک مشترکہ کارروائی میں سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز ،سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ہف شرمال شوپیان نامی گائوںکو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی آپریشن کیا۔فوج نے ان علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے۔ راجوری کے سرحدی علاقہ مانکوٹ میں فوج نے تلاشی آپریشن شروع کی

اپنا تبصرہ بھیجیں