چیف جسٹس پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں: ترجمان سپریم کورٹ

لاہور: سپریم کورٹ کے ترجمان نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کی تردید کردی۔

ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کا فیس بک، ٹوئٹر یا کسی بھی سوشل میڈیا سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ یا آئی ڈی نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اپنے جعلی اکاؤنٹس کی انکوئری کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہےکہ جسٹس آصف سعید کھوسہ سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعد ملک کے 26 ویں چیف جسٹس بنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں