کوہلی ٹیسٹ، ون ڈے اور کرکٹرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

دبئی : ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر ، ون ڈے کرکٹر اور مینز کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے سال 2018 کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا جس کی قیادت کے لیے ویرات کوہلی کو منتخب کیا۔ویرات کوہلی پہلے کرکٹر بن گئے جنہوں نے ایک سال کے دوران ٹیسٹ، ون ڈے اور کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ویرات کوہلی مسلسل تیسری مرتبہ آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔2018 کے دوران ویرات کوہلی نے 13 ٹیسٹ میچز میں 5 سنچریوں کی بدولت 55.08 کی اوسط سے ایک ہزار 322 رنز بنائے اور ایک سال میں انہوں نے 14 ایک روزہ میچز میں 6 سنچریوں کی مدد سے 133.55 کی اوسط سے ایک ہزار 202 رنز بنائے۔بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ووٹنگ ممبر نے ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حق میں ووٹ دیا۔

کوہلی ٹیسٹ، ون ڈے اور کرکٹرآف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں