لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں طبی معائنہ کیا گیا۔نوازشریف کو سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔سابق وزیراعظم کی پی آئی سی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عام مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے خون کے نمونے لیے گئے اور ان کا ایکو ٹیسٹ کیا گیا۔سابق وزیرعظم کے معالجین کے مطابق نوازشریف کے دل کے 3 ٹیسٹ لیے گئے جس میں ان کی ای سی جی، ایکو اور تھیلیم ٹیسٹ کیے گئے، ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جب کہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں۔معالجین کا کہنا ہےکہ نواز شریف کے تھیلیمم ٹیسٹ کا رزلٹ چند گھنٹوں بعد آئے گا۔واضح رہےکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کا چند روز قبل جیل میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے طبی معائنہ کیا تھا جس میں امراض قلب کےماہرین بھی شامل تھے۔نوازشریف کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کے لیے جناح اسپتال میں نمونے بھجوائے گئے تھے جس کے بعد دل کے ٹیسٹ کے لیے سابق وزیراعظم کو پی آئی سی منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“نوازشریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا اور پٹھے موٹے ہوگئے: معالجین” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
i dont understand why government did not get all money from nawaz shareef and let him go he is an old man dont send him to jail he already got a lot of punishment so release him now