اسلام آباد: نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سربراہی عرفان منگی کریں گے جب کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال تحقیقات کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے قانون کے مطابق اپنا کام شروع کردیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نیب کیس کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے، میڈیا جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments