لاہور: وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اپنے بیان پر قائم ہوں کہ ساہیوال آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے جانے والے ذیشان کو آپریشن کی وجہ جب کہ انہوں نے آپریشن میں قتل ہونے والے خاندان کو بے قصور قرار دیا تھا۔راجہ بشارت آج صحافیوں سے ملاقات کریں گے جس میں وہ سانحہ ساہیوال کے تمام پہلوؤں پر بریفنگ دیں گے۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا بشارت نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین کر دیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جلد پیش کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اُس بیان پر قائم ہوں کہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، چند دن انتظار کریں سارے معاملات سب کے سامنے آجائیں گے۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمے دار سی ٹی ڈی کے افسران کو قرار دیا ہے، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سمیت 5 افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا جب کہ 5 اہل کاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت میں قتل کا مقدمہ چلے گا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments