اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق منی بجٹ میں سیکڑوں درآمدی اشیاء پر کسٹمز اور ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے جب کہ درآمدی بل کم کرنے کے لیے صرف لگژری اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔بجٹ کے بعد کاسمیٹکس، پرفیومز، گھڑیوں، موبائل فون، ڈبہ پیک دودھ، شیمپو، کریم اور پنیر جیسی اشیاء کے مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کمرشل امپورٹرز کے لیے ٹیکسٹائل مشینری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ کیپیٹل گڈز کی فروخت پر عائد ود ہولڈنگ اور سیلز ٹیکس ختم کرنے کی بھی سفارش ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر افسران کے صوابدیدی اختیارات کم کرنے اور کاروباری مراکز پر ایف بی آر افسران کے چھاپوں کے اختیارات کم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ٹیکس آڈٹ کے نوٹسز ممبر ایف بی آر کی اجازت سے مشروط کرنے، تاخیر سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کو آڈٹ نوٹس واپس لینے اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت تاخیر سے جرمانہ جمع کرانے والوں کو چھوٹ دینے کی تجویز ہے ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments