اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کی تفصیلات لینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ملاقات میں سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی جانب سے پیش کردہ ابتدائی رپورٹ پر بات ہوگی جب کہ وزیراعظم واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے تفصیلات لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے حوالے سے وزراء کی جانب سے بیانات پر وزیراعظم شدید برہم ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ ساہیوال کے بارے میں فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی جائے گی جب کہ وزیراعظم پولیس نظام میں اصلاحات سے متعلق بھی وزیراعلیٰ سے مشاورت کریں گے۔وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ملاقات آج دوپہر ہونے کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments