سانحہ ساہیوال: لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی ارکان کو 4 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے لیے 2 رکنی بینچ تشکیل دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے ارکان کو 4 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت عالیہ کے حکم پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب امجد جاوید سلیمی عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ ‘ابھی تک کیا انویسٹی گیشن ہوئی؟’تاہم درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ‘تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے گئے’۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘آئی جی صاحب یہ بڑے ظلم کی بات ہے’۔ساتھ ہی انہوں نے استفسار کیا کہ ‘مجھے بتائیں، پولیس کو کیسے اختیار ہے کہ وہ سیدھی گولیاں چلائے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں