مقابلہ جعلی قرار: اے ٹی سی نے نقیب کیخلاف درج مقدمات ختم کرنے کی رپورٹ منظور کرلی

‎کراچی: نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے نقیب سمیت 4 افراد کا قتل ماورائے عدالت قرار دے دیا جس کے بعد عدالت نے نقیب اللہ ودیگر کے خلاف درج 5 مقدمات ختم کرنے کی رپورٹ بھی منظور کرلی۔نقیب قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردی۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق نقیب الل٘ہ، صابر، نذر جان اور اسحاق کو دہشت گرد قرار دے کر ویران مقام پر قتل کیا گیا، انکوائری کمیٹی اور تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، پولٹری فارم میں نہ ہی گولیوں کے نشان ملے اور نہ ہی دستی بم پھٹنے کے آثار ملے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ حالات و واقعات اور شواہد کی روشنی میں یہ مقابلہ خود ساختہ، جھوٹا اور بے بنیاد تھا، نقیب اللہ اور چاروں افراد کو کمرے میں قتل کرنے کے بعد اسلحہ اور گولیاں ڈالی گئیں، راؤ انوار اور اس کے ساتھی جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں