بارش سے متاثرہ تیسرا ون ڈے جنوبی افریقا کے نام، پاکستان کو 13 رنز سے شکست

سنچورین: جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف تیسرا ون ڈے 13 رنز سے جیت لیا۔ بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 318 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے کیا لیکن 25 کے انفرادی اسکور پر ہاشم آملہ حسن علی کی گیند پر بابراعظم کو آسان کیچ دے کر آؤٹ ہو گئے۔کوئنٹن ڈی کوک کو 33 کے انفرادی اسکور پر شاداب خان نے شاندار تھرو کر کے رن آؤٹ کیا۔جنوبی افریقا نے 33 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے اور اسے جیت کے لیے 131 رنز درکار تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا اور بعدازاں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو فاتح قرار دے دیا گیا۔اس طرح پاکستان کے امام الحق کی شاندار سنچری، بابراعظم کے 69 اور محمد حفیظ کے 52 رنز بھی کام نہ آئے۔

بارش سے متاثرہ تیسرا ون ڈے جنوبی افریقا کے نام، پاکستان کو 13 رنز سے شکست” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں