سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے راج پورہ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی فوج نے ضلع پلواما کے علاقے راج پورہ میں شہری آبادی کا محاصرہ کیا جس کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی۔فوج نے محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کی جان لے لی جب کہ قابض انتظامیہ نے پلواما اور شوپیاں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف علاقے کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے قابض فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔قابض بھارتی فوج نے جنوری میں 18 کشمیری شہید کیے اور مختلف کارروائیوں میں 126 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ قابض بھارتی فوج نے چار رہائشی گھروں کو بھی تباہ کیا۔کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو گولیوں، پیلٹ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے زخمی کیا گیا، قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ حریت رہنماؤں سمیت 93 کشمیری گرفتار کیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments