لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے سروسز اسپتال میں ہوئے تمام میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ کلئیر قرار دی گئی ہیں جب کہ اس سے قبل جناح اسپتال بورڈ کی جانب سے کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال میں نواز شریف کا ٹروپ آئی ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے جس کا مطلب انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا۔نواز شریف کے خون کے نمونے ٹروپ آئی ٹیسٹ کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) بھجوائے گئے تھے جب کہ اس سے قبل جناح اسپتال میں کیا گیا ٹروپ آئی ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بلڈ ٹیسٹ سمیت ‘ای سی جی’ اور ‘یورک ایسڈ’ کی بھی تمام رپورٹس کلئیر قرار دی گئی ہیں۔پرنسپل سروسز اسپتال محمود ایاز کا کہنا ہے کہ ماہر امراض دل آج نواز شریف کا چیک اپ کریں گے، کارڈیالوجسٹ نے اب تک ان کی انجیو گرافی تجویز نہیں کی۔محمود ایاز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کی کوئی تجویز پیش ہوئی نہ ہی ایسی کوئی بات ہوئی، ان کے مرض کی علامات دیکھتے ہوئے ٹیسٹ اور ادویات تجویز کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کو ڈاکٹروں کی ہدایت پر ہفتے کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ ہوئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments