سکھر: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کاکہناہےکہ ان کی جماعت حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جس کیس میں کچھ ہوسکتا تھا اس میں نواز شریف کو چھوڑ دیا گیا اور جس کیس میں سزادی گئی وہ کیس ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انہیں ضمانت مل جائے گی، عدالت انہیں چھوڑتی ہے تو ان کا حق ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہیں، لہٰذا حکومت نہیں گرائیں گے، ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں، پاکستان کا بھلا جمہوریت میں ہے، پاکستان اس لیے تباہ و برباد ہوا کہ اس ملک میں جمہوریت تھی ہی نہیں۔شیخ رشید سے متعلق سوال پر پی پی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید کو کون سنجیدہ لیتا ہے؟
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments