لندن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیر کو باہمی مسئلہ کہتا ہے اور پھر مذاکرات بھی نہیں کرتا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ آج کشمیریوں کی سسکیوں کو ہاؤس آف کامنز میں سُنا گیا ہے، کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام جماعتیں متفق ہیں یہاں تک کہ بھارتی دانشوروں نے بھی کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا خون بہہ رہا ہے، روز قتل اور عصمت دری کے واقعات ہوتے ہیں لیکن بھارت نے ذمے داروں کے خلاف ایک بھی مقدمہ نہیں چلایا اور اب بھارت کی کشمیریوں پر ظلم و بربریت کو دنیا جان چکی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر حریت رہنما میر واعظ کا پاسپورٹ بھارتی قابض انتظامیہ نے ضبط کر رکھا ہے جب کہ بھارت کشمیر کو باہمی مسئلہ کہتا ہے اور پھر مذاکرات بھی نہیں کرتا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments