سردی ابھی برقرار رہے گی‘ موسم میں مزید شدت کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف کا کہنا ہے کہ آیندہ 4 سے 5 ہفتوں کے دوران بارش اور برفباری کے مزید 3 سے 5 سلسلے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ کئی برس کے دوران سردیوں کا دورانیہ انتہائی کم رہگ یا تھا تاہم اس مرتبہ ملک بھر میں سرد موسم کا دورانیہ طویل ہوگیا اور اس کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بارشیں معمول سے 25 سے 30 فیصد زیادہ جبکہ برفباری 50 فیصد زیادہ ہوئی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں بارش اور برفباری کے مزیدسلسلے متوقع ہیں۔ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں 22 اعشاریہ 5 انچ تک برف پڑ چکی ہے اور مارچ میں موسم سرما کے اختتام تک یہ بڑھ کر 50 انچ تک ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں