اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردی ہماری پالیسی کبھی نہیں رہی اور ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے ہم ان کے لیے کبھی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ان کی ایرانی وزیر خارجہ سےگزشتہ روز ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، ایران میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ سے کہا پاکستان کبھی بھی ایسے واقعے کی اجازت نہیں دے گا، ایرانی وزیر خارجہ کو یقین دلایا کہ پاکستان افسوسناک واقعے پر بہت اپ سیٹ ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردی کا سختی سے مخالف ہے، دہشت گردی ہماری پالیسی کبھی نہیں رہی، ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے، ہم ان کے لیے کبھی مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہیں گے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ایران کی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، امید کرتے ہیں کہ ایران بھی ہماری علاقائی خود مختاری کا احترام کرے گا، اگر کوئی مسائل ہیں تو ان پر بات ہوسکتی ہے، اگر کوئی ثبوت ہیں تو ایران ہم سے شیئر کرسکتا ہے، ہم تعاون کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں، اپنے ہمسائے کے ساتھ مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments