دوحا: افغان طالبان نے سفری پابندیوں کے باعث پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا۔افغان طالبان کے وفد کو افغان مفاہمتی عمل کے سلسلے میں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق آج اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے عائد کردہ سفری پابندیوں کے باعث طالبان پاکستان نہیں آرہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے قطر میں موجود سیاسی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کو افغان امن مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا جو سفری پابندیوں کی وجہ سے ملتوی کردی گیا ہے تاہم مذاکرات کے لیے نئی تاریخ طے کی جائے گی۔افغان طالبان کے وفد کی وزیراعظم عمران خان اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد و دیگر حکام سے ملاقاتیں کرنا تھیں تاہم دورہ ملتوی کرنے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔یاد رہے کہ افغانستان میں امریکا کی جانب سے چھیڑی جانے والی طویل جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں، اور اسی سلسلے میں مذاکرات کا ایک دور آج سے اسلام آباد میں شیڈول تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments