عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت، پاکستانی ایڈہاک جج کی طبیعت خراب

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوش جادیو کیس کی سماعت جاری ہے جس کے دوران بھارتی وکیل دلائل دے رہے ہیں۔ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل انور منصور، ڈاکٹر فیصل اور خاور قریشی نمائندگی کر رہے ہیں۔عالمی عدالت انصاف میں آج بھارتی وکیل کی جانب سے دلائل کا سلسلہ جاری رہے گا اور کل پاکستان کی طرف سے جواب دیا جائے گا۔سماعت کے دوران پاکستان کے ایڈ ہاک جج تصدق حسین جیلانی کی طبعیت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جسٹس تصدق جیلانی عالمی عدالت انصاف آئے جنہیں بیمار ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ان کی صحت سے متعلق تفصیلات کا انتظار کررہے ہیں۔واضح رہے کہ 18 مئی 2017 کو عالمی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران بھارت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے مطابق قیدیوں کے حقوق حاصل نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں