اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایک بار پھر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی سفارش کردی۔نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔نیب نے شہباز شریف کا نام آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔یاد رہے کہ شہباز شریف کا نام پہلے ہی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں موجود ہے لیکن وہ اپنی نومولد پوتی اور حمزہ شہباز کی بیٹی کی عیادت کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ 14 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اسلام آباد میں سب جیل قرار دیئے گئے منسٹر انکلیو سے رہا کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں 18 فروری کو احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت 10 ملزمان پر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments