کے ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پرغیرقانونی الاٹمنٹ، نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم

کراچی: کے ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر غیرقانونی الاٹمنٹ کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو ریفرنس دائر کر کے 19 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت کی تو نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر انتظار جعفری اور دیگر نے کے ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر 43 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔نیب حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے معاملہ نیب ہیڈکوارٹر بھیج دیا گیا ہے جب کہ ڈائریکٹر کے ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ جمیل بلوچ اور دیگر بینفشری مطلوب نہیں ہیں۔عدالت نے غیرقانونی الاٹمنٹ پر نیب کو ریفرنس دائر کر کے 19 مارچ تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں