اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے جارحانہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے تاہم وہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنےمیں کامیاب نہیں ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلوامہ حملے کے ذمےدار بھارت سے ہی تھے لیکن پھر بھی پاکستان پر الزام تراشی کی جارہی ہے، بھارت یہ سب سیاسی مقاصد اور الیکشن کے لیے کررہا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے عجلت میں آ کر کچھ کیا تو ہم بھی بھرپور ردعمل دیں گے۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اُن کی ایرانی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے، ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کی ناراضی کا اظہار نہیں کیا گیا، ہم نے ایران سے اور ایران نے ہم سے چیزیں شیئر کی ہیں اور تمام معاملات مل بیٹھ کر حل کر لیں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments