عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت: بھارتی دلائل پرپاکستان کے جوابی دلائل

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس کی سماعت جاری ہے جہاں پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل منصور علی خان دلائل دے رہے ہیں۔بھارتی وکیل نے گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو سے متعلق دلائل دیے اور آج پاکستان کی جانب سے دلائل دیے جارہے ہیں۔اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پڑوسیوں کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جس کے لیے پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کرائی گئی اور جاسوس بھیجے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہونے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، بھارت کی مداخلت اور دہشت گردی کے باعث ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ کلبھوشن جادیو بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کر رہا تھا جسے بلوچستان، خصوصاً گوادر اور کراچی میں دہشت گردی کرانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں