دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس کی سماعت آج بھی جاری رہے گی۔عالمی عدالت انصاف میں کلبوشن کیس کی سماعت چار روز تک جاری رہے گا اور آج سماعت کا تیسرا روز ہے۔گزشتہ روز پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے دلائل دیے جس کے دوران بھارت اب تک پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکا۔بھارت کی جانب سے آج جوابی دلائل دیے جائیں گے اور کل پاکستان جواب الجواب دے گا۔پاکستانی وکیل خاور قریشی نے گزشتہ روز دلائل میں کہا تھا کہ بھارت اور کلبھوشن کا اس سماعت سےکوئی تعلق نہ ہونے کا بھارتی مؤقف مضحکہ خیز ہے، ایک طرف بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کیا اور دوسری طرف پاکستان کے سوال کا جواب دینے سے بھارت تحریری انکار کر چکا ہے۔پاکستان کے وکیل نے کہا بھارت نے کمانڈر جادیو کی شہریت کا ہی اعتراف نہیں کیا تو قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسےکر سکتا ہے، بھارت بتائے قونصلر رسائی معاہدے کا کلبھوشن پر اطلاق کیوں نہیں ہوتا۔وکیل خاور قریشی نے سوال کیا کلبھوشن جادیو کی شہریت سے متعلق ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا، بھارت نے نہیں بتایا کہ وہ حسین مبارک پٹیل ہے یا کلبھوشن جادیو، جب ایک شخص کی شناخت مصدقہ ہی نہیں تو قونصلر رسائی کیسی؟۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments