اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی فی یونٹ ایک روپے 80 پیسے مہنگی کردی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت فی یونٹ ایک روپے 94 پیسے بڑھانے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری میں بجلی کی مجموعی پیداوار 7 ارب 76کروڑ یونٹ رہی اور بجلی کی پیداوار میں فی یونٹ فیول لاگت 7روپے 69 پیسے رہی جب کہ جنوری کیلئے بجلی پیداوار پر فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 75 پیسے تھا۔نیپرا حکام نے سوال اٹھایا کہ ایل این جی کی بجائے پاور پلانٹس کو فرنس آئل پر زیادہ کیوں چلایا جا رہا ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی تحریری بتائے کہ فرنس آئل کا استعمال زیادہ کیوں ہے اور وجہ بتائی جائے پاور پلانٹس کو ایل این جی فراہمی میں کیا مسائل ہیں۔نیپرا نے سماعت کے بعد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی تاہم اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments