پاک بھارت کشیدگی: دوستی بس پر سفر کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوگئی

لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان چلنے والی دوستی بس پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین چلنے والی دوستی بس کے ذریعے منگل کے روز صرف ایک مسافر بھارت سے پاکستان آیا جب کہ 2 مسافر لاہور سے امرتسر روانہ ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باوجود سمجھوتہ ایکسپریس کل شیڈول کے مطابق لاہور سے روانہ ہوگی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ واہگہ بارڈر پر بھارت جانے کے منتظر ٹرکوں کی جی ٹی روڈ پر لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جب کہ افغانستان سے آنے والے ٹرکوں کو بھارت جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔واضح رہےکہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو حملے کی تحقیقات کی پیش کش کی ہے جب کہ پاکستان پر حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا بھی پیـغام دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں