نیویارک: اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک فوری طور پر تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کریں، پاکستان اور بھارت راضی ہوں تو اقوام متحدہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالثی کرانے پر بھی تیار ہے۔اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے الزام تراشیوں اور دھمکیوں پر اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی تھی۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس اور صدر سلامتی کونسل سے ملاقاتیں کیں اور انہیں بھارت کی دھمکیوں اور وزیراعظم پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے 44 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت مسلسل پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“اقوام متحدہ کی پاک بھارت کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
both countries have to reduce the tussle and wind up the whole issue