کراچی: نیب حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے کے دوران کئی فائلیں اور دستاویزات قبضے میں لے لیں۔نیب اہلکار، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ہمراہ رات گئے کراچی میں واقع آغا سراج درانی کے گھر پہنچے اور تلاشی کا عمل شروع کیا، اس دوران نیب حکام نے آغا سراج درانی کے اہل خانہ سے پوچھ گچھ بھی کی۔وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبائی وزرا صورتحال معلوم کرنے پہنچے مگر انہیں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے صورتحال پر شدید احتجاج بھی کیا۔آغا سراج درانی کی اہلیہ کا بتانا تھا کہ نیب اہلکار کئی گھنٹے تک مختلف کمروں کی تلاشی لیتے رہے اور اس وقت گھر میں صرف خواتین ہی موجود تھیں۔نیب حکام 7 گھنٹے کی تلاشی کے بعد مختلف دستاویزات اور کئی فائلیں اپنے ہمراہ لے گئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments