سمجھوتہ ایکسپریس پاکستان سے انڈیا کے لیے روانہ

پاکستان اور انڈیا کے مابین چلنے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس لاہور سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہو گئی۔پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس 150 سے زائد مسافروں کو لے کر پیر کی صبح نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔

دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث جمعرات کے روز ٹرین معمول کے مطابق روانہ نہیں ہو سکی تھی۔واضح رہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور جمعرات کے دن چلتی ہے تاہم گزشتہ ہفتے انڈیا اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باعث ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔
اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی بحالی کا دارو مدار دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی کی صورتحال کی بہتری پر تھا جبکہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعلان کیا تھا کہ ٹرین سروس4مارچ کو پیر کے روز بحال کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں