فضائی کے بعد سمندری محاذ پر بھی بھارت کو ناکامی کا سامنا

پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا
امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا،ترجمان پاک بحریہ کراچی فضائی کے سمندری محاذپر بھی بھارت کوناکامی کا سامنا کرنا پڑا ،پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سمندری محاذپر بھی بھارت کوناکامی کا سامنا ہوا ہے، پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اعلی پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے بھارتی آبدوزکا سراغ لگا کر اسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا ۔پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو نا کام بنادیا جبکہ پا ک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوزکا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے۔ نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سراغ لگایا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا جو پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے۔یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیارہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔mk/ah

اپنا تبصرہ بھیجیں