اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج نہ کرنا جرم ہے، ایک بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی ہے، وزراء ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود بیرون ملک جاسکتے ہیں لیکن ملک کو جوہری طاقت بنانے والے کو علاج گاہ لے جانے کی اجازت نہیں۔(ن) لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کا فخر ہے، میڈیکل بورڈز کی رائے نہ ماننا حکومت کی بدنیتی اور اخلاقی پستی ظاہر کرتی ہے، نوازشریف کو بلا تاخیر عارضہ قلب کی سہولیات رکھنے والی علاج گاہ منتقل کیا جائے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments