اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پہلے سے کم ہوئی لیکن خطرہ برقرار ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی پارٹی نے اقتصادی اصلاحات بل 19-2018 کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق دورانِ اجلاس وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا، پاکستان اور بھارت میں کشیدگی پہلے سے کم ہوئی لیکن خطرہ برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندی ملک کا اندرونی معاملہ ہے، کوئی بھی فیصلہ عالمی دباؤ کے پیش نظر نہیں کیا جارہا، دنیا کو واضح کرچکے کہ ہم وہ فیصلہ کریں گے جو ملکی مفاد میں ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی اراکین نے وزیراعظم کے امن اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پیغام پہنچا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی شاندار سفارت کاری پر شاباش دی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“پاک، بھارت میں کشیدگی کم ہوئی لیکن خطرہ برقرار ہے: وزیراعظم” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thats a good news but i dont think so this happens because constantly they open fire on LOC