کنٹرول لائن پر گولہ باری آزاد کشمیر میں کئی شہری شہید ہوچکے

راولپنڈی ..کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلا ف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستانی فوج نے گزشتہ روز مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی۔ 2 شہری جاں بحق اور4ر زخمی ہوگئے ۔ چکوٹھی، پانڈو اور کھلانہ سیکٹرز میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔شہری غلام محمد اورایک خاتون نوشاد بی بی جاں بحق جبکہ 4 افراد را جہ محمود، زاہدہ بی بی اور ایک بچہ محمد ذاکر زخمی ہوگیا۔فائرنگ سے املاک کو بھی نقصان پہنچا۔پاک فوج نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ ہندوستانی فورسز کی مسلسل فائرنگ سے کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں کے لوگ نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔ چکوٹھی بازار بند کردیا گیا ۔چکوٹھی، کھلانہ اور پانڈو سے ملحقہ علاقوں میں تعلیمی ادارے پیرکو بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد پاک ،ہند کشیدگی بڑھ گئی ۔ ہندوستانی فورسز کی طر ف سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ آزاد کشمیر میں کئی شہری جاں بحق ہوچکے ۔

کنٹرول لائن پر گولہ باریآزاد کشمیر میں کئی شہری شہید ہوچکے

اپنا تبصرہ بھیجیں