اسلام آباد: نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست کو جلد سننے کے لیے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ کیس کی جلد سماعت کیلئے پہلے بھی درخواست دائر کی تھی، پہلی درخواست میں 6 مارچ کو ضمانت کا کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی، عدالت پہلے 6 مارچ کو کیس مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ معاملے کی نزاکت اور بگڑتی صحت کے سبب درخواست کو رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے نوازشریف کی درخواست مسترد کرچکی ہے جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔سپریم کورٹ گزشتہ ہفتے نوازشریف کی ضمانت کی درخواست جلد سننے کے لیے دائر کی جانے والی درخواست کو بھی مسترد کرچکی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“نوازشریف نے ضمانت کی درخواست جلد سننے کیلئے نئی درخواست دائر کردی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
HE HAS to accept treatment in our own country why he is not accepted this