لاہور: حکومت پنجاب نے سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ’ای ٹینڈرنگ‘ سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ٹھیکوں میں ‘ای ٹینڈرنگ’ سسٹم کے فیصلے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق نئے مالی سال سے ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ’ای ٹینڈرنگ‘ سسٹم نافذ کرنے کا مقصد سرکاری ٹھیکوں میں شفافیت اور بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس نظام کا سرکاری محکموں میں جلد عمل درآمد کرایا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری محکموں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم مرحلہ وار پروگرام کے تحت نافذ کیا جائے گا جب کہ نئے مالی سال سے تمام محکمے مکمل طور پر ‘ای ٹینڈرنگ’ سسٹم کے تحت ٹھیکے دینے کے پابند ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments