اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ملاقات کی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک جرمن تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے امن اقدامات پر بھی وزیراعظم عمران خان اور جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بات چیت کی۔اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، مشبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے، مسئلہ کشمیرکے حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔یاد رہے کہ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس آج ہی پاکستان پہنچے ہیں اور نور خان ایئر بیس آمد پر دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“وزیراعظم عمران خان سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر بات چیت” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
nice sharing amazing one keep sharing thanks for all lovely one