اسلام آباد: بھارت نے ایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر کل مذاکرات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیے جس پر افسوس ہے۔ترجمان نے کہا کہ امید ہے کل کے کرتارپور راہداری پر مذاکرات دونوں ممالک کے عوام کے لیے اچھی تبدیلی لائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جب کہ بھارتی صحافیوں کے لیے وزیر خارجہ نے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“بھارتی ہٹ دھرمی: کرتارپور مذاکرات کی کوریج کیلئے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہ کیے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
indian are too much seriously i did not understand why they are so cheap they seriously cross their each limit