اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کی بھرپور حمایت کی اور وزیراعظم کی ایک ٹوئٹ کے بعد انہوں نے یوٹرن لے لیا۔پنجاب حکومت نے گزشتہ روز عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019ء منظور کیا جس کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا۔اسلام آباد بار میں وکلا کی تقریب میں شرکت کے موقع پر جب صحافی نے فواد چوہدری سے اس حوالے سے پوچھا تو انہوں نے پنجاب اسمبلی اراکین کی مراعات و تنخواہ میں اضافے کے فیصلے کی کھل کر حمایت کی۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا ‘میرا خیال ہے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بہت کم تھیں، 80 ہزار روپے ماہانہ اراکین کی تنخواہ تھی جو ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی ہے’۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا ‘اگر اس طرح تنخواہ نہیں بڑھائیں گے تو مڈل کلاس والے الیکشن ہی نہیں لڑیں گے، آپ یہ کہیں کہ ایم پی اے اور ایم این اے کی تنخواہ ہی نا ہو تو اس طرح آپ مڈل کلاس والوں کو سیاست سے آؤٹ کردیں گے’۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments