لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے اسپتال جانے سے انکار کردیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب فضیل اصغر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نوازشریف نے طبی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ہمارے خط کا زبانی جواب دے دیا ہے، سابق وزیراعظم نے کہا ہےکہ وہ ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے اسپتال نہیں جائیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی اسپتال منتقلی کے لیے مختلف شخصیات کے ذریعے کوشش کی گئی، ان کے لیے اسپتال میں فل لوڈڈ ایمبولینس اور ڈاکٹر موجود رہتا ہے، ایمبولینس میں زندگی بچانے والی ادویات اور طبی سہولتیں موجود ہیں جب کہ نواز شریف کی بیرک میں ایک مشقتی کے علاوہ خصوصی گارڈ بھی تعینات کردیا گیاہے جو سابق وزیراعظم کی طبعیت سے متعلق جیل انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔فضیل اصغر نے مزید بتایا کہ نواز شریف کو صبح سے شام 5 بجے تک چہل قدمی کی اجازت ہوتی ہے، انہیں 5 بجے کے بعد سیل میں بند کردیا جاتا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments