اسلام آباد: دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سے لاپتا پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے 9 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے بع سے ذیشان رضا اپنے والد اور والدہ سمیت لاپتا ہیں، اس کے علاوہ ہارون محمود، سہیل شاہد، سید ارب احمد اور سید جہانداد علی بھی لاپتا افراد میں شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ایبٹ آباد کے رہائشی نعیم رشید اور طلحٰہ نعیم بھی لاپتا ہیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن اس حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے واقعے میں ایک زخمی پاکستانی شہری کی شناخت محمد امین کے نام سے ہوئی جو حافظ آباد کے رہائشی ہیں جب کہ محمد امین تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments