کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیب کے نوٹس اور مبینہ طور پر قتل کی دھمکیوں کو اپنے کالعدم تنظیموں سے متعلق مؤقف پر حکومتی رد عمل قرار دیدیا۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی برطرفی کے مطالبے پر مجھے نیب کا نوٹس مل گیا، میرے مطالبے پر حکومت نے یہ ردعمل دیا کہ مجھے ریاست مخالف کہا گیا جب کہ مجھے قتل کی دھمکیاں ملنا بھی میرے اسی مطالبے پر حکومتی ردعمل ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ کابینہ میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ وزرا کی موجودگی تک حکومت کو کوئی سنجیدہ نہیں لے گا، کالعدم تنظیموں کے تربیتی مراکز کی حمایت کرنے والے وزرا اور انتخابی مہم میں کالعدم تنظیموں کی حمایت حاصل کرنے والوں کو برطرف کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت انتہاپسندی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو کالعدم تنظیموں کو یقین دہانیاں کرانے والوں کو فارغ کرے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments