کرائسٹ چرچ حملے’جمع ہونے والی آدھی رقم متاثرین کو دینے کا اعلان
آسٹریلوی سینیٹر فریسر ایننگ کے سر پر انڈہ پھوڑ کر راتوں رات ہیرو بننے والے ول کونولے کے لیے 42 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع کی گئی
سڈنی آسٹریلوی نسل پرست سینیٹرکے سر پر انڈہ پھوڑنے والے لڑکے ول کونولے نے فنڈ ریزنگ سے ملنے والی رقم کا آدھے سے زیادہ حصہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا۔آسٹریلوی سینیٹر فریسر ایننگ کے سر پر انڈہ پھوڑ کر راتوں رات ہیرو بننے والے ول کونولے کے لیے 42 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع کی گئی۔ 17 سالہ آسٹریلوی لڑکے نے آدھی سے زیادہ رقم کرائسٹ چرچ متاثرین کو دینے کا اعلان کیا۔ول کونولے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں جب کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ مسلمان دہشت گرد ہیں ان کا ذہن آسٹیریلوی سینیٹر فریسر ایننگ کی طرح خالی ہے۔