اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو 20 مارچ کو طلب کر رکھا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کل اپنے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیب میں پیش ہوں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کی پنجاب کی قیادت کل صبح لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی اور کارکنان بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر قافلے کی صورت میں ان کے ساتھ ہوں گے۔یاد رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک رقم کی منتقلی کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی سمیت دیگر نامزد ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments