زرداری اور بلاول کی نیب میں پیشی، پیپلز پارٹی کے متعدد کارکن گرفتار

اسلام آباد: سابق صدر آصف زر داری اور پیپلزپاٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری کی جعلی اکاونٹس کیس میں نیب میں پیشی کے موقع پر پارٹی کارکنوں اور پولیس میں دھکم پیل کے بعد متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہمنا اور سابق چئیرمین سینٹ نیئر بخاری کے مطابق پولیس نے 60 سے 70 کارکنان گرفتار کیے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے مرکزی رہمناؤں کی نیب میں پیشی کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں واقع نیب کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ہیں۔
دوسری طرف اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے نیب کی درخواست پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں