اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جھوٹی گواہی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں عدلیہ کو جھوٹی گواہی پر کسی قسم کی لچک نہ دکھانے کا کہا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے 31 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں سپریم کورٹ نے جھوٹی گواہی پر جھوٹے گواہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سچ انصاف کی بنیاد ہے اور انصاف کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیاد ہے، سچ پر سمجھوتہ دراصل معاشرے کے مستقبل پر سمجھوتہ ہے۔فیصلے کے مطابق ہمارے عدالتی نظام کو سچ سے انحراف کرنے کا بہت نقصان ہوا، اس سنگین غلطی کو درست کرنے کا وقت آگیا ہے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جو ایک جگہ جھوٹا ہوگا وہ ہر جگہ جھوٹا ہوگا، گواہی کے کسی حصے میں جھوٹ پر ساری گواہی جھوٹی تصور ہو گی۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں اور جھوٹی گواہی دینے پر کارروائی کی جائے۔سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو فیصلے کی کاپی تمام ہائیکورٹس کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ ہائیکورٹس کو فیصلے کی نقول ماتحت عدلیہ کے ججز کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments