اسلام آباد…وزیر اعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب جسینڈا آرڈرن کو ٹیلی فون

اسلام آباد  وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کیا اور کرائسٹ چرچ حملے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے قابل تحسین اقدامات پر پاکستانی قوم آپ کی شکرگزار ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے دہشت گردی کے واقعہ کے بعد جس طرح کے اقدامات کئے اس سے مسلمانوں کے دلوں میں ان کے لئے بے حد احترام پیدا ہوا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 50 قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری پاکستانی قوم سوگوار ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانیں قربان کی ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کو مل کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ZS

اپنا تبصرہ بھیجیں