اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد آج تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 21 سے 23 مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے اور وہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں وزرائے اعظم وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے جب کہ مہمان وزیراعظم صنعت کاروں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ تاجروں سمیت اعلٰی سطح کا وفد بھی پاکستان آرہا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، معیشت اور دفاعی تعلقات بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments