اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات کو کالعدم قرار دے کر درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کی روشنی میں برطرفی کیا گیا اور انہوں نے اپنی برطرف سپریم کورٹ میں چیلنج کی ہے۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔سپریم کورٹ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے شوکت عزیز صدیقی کی درخواست پر سماعت کی اور رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالت عظمیٰ کے لارجر بینچ نے شوکت صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments