اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جب کہ اس دوران ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریف کریں گے۔